الیکشن کمیشن کا2اکتوبر کا فیصلہ معطل تصور کیا جائے،

سپریم کورٹ نے قاسم سوری معاملہ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

الیکشن کمیشن کا2اکتوبر کا فیصلہ معطل تصور کیا جائے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو الیکشن اپیل کا 7 اکتوبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن کا2اکتوبر کا فیصلہ معطل تصور کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 2 اکتوبر کو قاسم سوری ڈی سیٹ کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلے میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن کا 27 ستمبر کا فیصلہ بھی معطل تصور کیا جائے۔

27ستمبر کو الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ تحریری فیصلہ میں کہاگیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے عبوری ریلیف دینے کی درخواست کی تھی۔تحریری فیصلہ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل کا موفف تھا کہ احکامات معطل نہ کئے گئے تو حلقہ عوامی نمائندگی سے محروم ہو جائیگا۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ فریقین کو نوٹس جاری کئے جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں