عثمان ڈار کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات ، ’’کامیاب جوان پروگرام ‘‘ کے تاریخی اجارہ پر بریفنگ

17 اکتوبر کو وزیرِاعظم اپنے دست مبارک سے تاریخی پروگرام کا افتتاح کریں گے،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں شراکت دار بنائیں گے، عثمان ڈار

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

عثمان ڈار کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات ، ’’کامیاب جوان پروگرام ‘‘ کے تاریخی اجارہ پر بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی تاریخی ’’کامیاب جوان پروگرام ‘‘ کے تاریخی اجارہ پر مفصل بریفننگ دی گئی ۔17 اکتوبر کو اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے ملک گیر آغاز کے لئے افتتاحی تقریب کی تیاریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

عثمان ن ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویڑن کی روشنی میں تاریخی پروگرام تیار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 17 اکتوبر کو وزیرِاعظم اپنے دست مبارک سے تاریخی پروگرام کا افتتاح کریں گے،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں شراکت دار بنائیں گے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کے ویڑن کی روشنی میں ترتیب دیا گیا پروگرام نوجوانوں کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لئے پروگرام ترتیب دینے پر عثمان ڈار اور انکی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں، نوجوان ہمارے قومی وجود کا اہم ترین حصہ ہیں۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی تبدیلی کے عمل میں نوجوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، قومی تعمیر کے ہر مرحلے پر نوجوانوں کو شامل کرنا اولین ترجیح ہے۔سیف اللہ نیازی نے کہاکہ روزگار کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو معاشی طور خودمختار بنانا اہم ہدف ہے، تحریک انصاف کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی کے لئے دعاگو ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں