بے شک یہ سب مل بھی جائیں لیکن یہ حکومت نہیں گرے گی

مولانا نعیم بٹ کا ملک کے موجودہ سیاسی حالات سے متعلق بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 اکتوبر 2019 15:11

بے شک یہ سب مل بھی جائیں لیکن یہ حکومت نہیں گرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : مولانا نعیم بٹ نے موجودہ ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جو سب لوگ حکومت کی باتیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت نے یہ کر دیا ، حکومت نے وہ کر دیا۔ لیکن اگر یہ حکومت حق پر ہے اور اگر موجودہ حکومت حق سے آئی ہے، اگر سچ سے آئی ہے، اگر ایمانداری سے اقتدار میں آئی ہے، تو اس حکومت کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اگر یہ حکومت نا حق ، بہتان تراشی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ فراڈ پر مبنی ہے ، تو کوئی اس حکومت میں سے خیر نہیں نکال سکتا چاہے ساری دنیا کے کتب اور ابدال اکٹھا ہو کر جائیں وہ بھی اس حکومت میں سے خیر نہیں نکال پائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر یہ حکومت حق پر ہے تو اس کو کسی مفتی یا مولوی کے بیان کی ضرورت نہیں ہے، اللہ ان کی مدد فرمائے گا۔

(جاری ہے)

یہ نظام قدرت ہے جسے ہم نہیں بدل سکتے۔ ہم نے جو یہاں کیا ہے وہ ہمیں یہیں پر بھگتنا پڑے گا۔ اگر نافرمانی کی ہے تو موت سے پہلےہی ذلیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مولانا نعیم بٹ ملکی حالات پر بات کرتے رہتے ہیں۔ ملک میں آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تب بھی مولانا نعیم بٹ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ان لوگوں کی مثالیں دی ہیں جنہوں نے ڈیم بنایا تھا، ان لوگوں نے ایسا ڈیم بنایا تھا کہ نہ ان سے پہلے کوئی ایسا ڈیم بنا سکا نہ ان کے بعد کوئی ایسا ڈیم بنا سکے گا۔

وہ ڈیم اس یقین سے بنایا گیا کہ اس ڈیم سے ہمارا کام بنے گا، اور اس سے ہماری کھیتیاں سیراب ہوں گی لیکن انہوں نے اللہ سے تعلق نہیں جوڑا۔ اللہ سے توبہ نہیں کی۔ ڈیم کا یقین بنا لیا لیکن اللہ کے راستے پر نہیں چلے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس ڈیم کو تباہ کرنے کے لیے ہم نے کوئی آسمانی بجلی نہیں بھیجی، ہم نے چوہے بھیج دئے۔ چوہوں نے ساری ڈیم میں سوراخ کر کر کے ڈیم خشک کر دیا۔ اس سےآنے والے لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ ڈیم بنانے سے تم لوگوں کا کام نہیں بنے گا بلکہ تم لوگوں کا کام توبہ کرنے سے بنے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں