آزادی مارچ اور دھرنے کی تیاریاں شروع، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

مولانا صاحب چبوترے پر کھڑے ہو کر آزادی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 اکتوبر 2019 15:41

آزادی مارچ اور دھرنے کی تیاریاں شروع، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کی تیاریوں اور ٹریننگ کی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں ورکرز کو ٹریننگ اور پریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکنان آزادی مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چبوترے پر کھڑے ہو کر تیاریوں اور ورکرز کی پریڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آئی تو ٹویٹر صارفین نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ہی تمسخر اُڑانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکے تو انہوں نے ایسے ہی سلامی لینا شروع کر دی ہے۔ چبوترے پر کھڑے ہو کر سلامی لیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو بالکل بھی شرم نہیں آرہی۔
ایک صارف نے ان کی سیاسی وابستگیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کھبی عرش پر ، کبھی فرش پر ،کھبی دربدر کبھی بلو کے گھر تو کبھی نواز کے در، غم اسمبلی تیرا شکریہ میں کہاں کہاں سے گزر گیا۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مولانا صاحب اپنے ایجنڈا کو سپورٹ کرنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کر کے دنیا میں پاکستان کا کوئی اور امیج بنانے کے مشن پر ہیں۔ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا ہوا ہے ، اور اسے اُن مولویوں کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا جو اپنے مفاد کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں