چودھری شجاعت حسین اور چوھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات،

سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 16:53

چودھری شجاعت حسین اور چوھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں