وزیراعظم عمران خان کے دستخط سے امریکہ میں بننے والی 2 اور آسٹریلیا میں بننے والی 1کمپنی سامنے آگئی

یہ اکاؤنٹ غیرقانونی فنڈنگ کے لیے بنائے گئے تھے: وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ثبوت سامنے لے آئیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 19:03

وزیراعظم عمران خان کے دستخط سے امریکہ میں بننے والی 2 اور آسٹریلیا میں بننے والی 1کمپنی سامنے آگئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے دستخط سے امریکہ میں بننے والے 2 کمپنیاں اور آسٹریلیا میں بننے والی 1کمپنی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ثبوت سامنے لے کر آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط سے دو کمپنیاں بنائی گئیں جو کہ غیرقانونی فنڈنگ کے لیے بنائی گئیں۔

انہوں نے ان اکاؤنٹس کے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، یہ کمپنیاں غیرقانونی فنڈنگ کے لیے بنائی گئی ہیں۔ ریحام خان نے کمپنیوں کے ایل ایل سی نمبرز بھی بتائے ہیں۔ 
 
 
 ایک کمپنی کا ایل ایل سی نمبر5965ہے جس میں 19لاکھ98ہزار 700ڈالر ہیں۔ دوسری کمپنی کا ایل ایل سی نمبر6160ہے جس کے اکاؤنٹ میں 6لاکھ69ہزار ڈالر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں انصاف آسٹریلیا انک نامی کپنی سامنے آئی ہے جو کہ وزیراعظم عمران ؒان کے دستکت سے بنائی گئی۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں غیرقانونی فنڈنگ کے لیے بنائی گئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونے کی کوشش کررہی ہیں، یہ عمران خان ہیں جنہوں نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے، یہ سارے بھی اکٹھے ہوجائیں تو بھی عمران خان ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کوفنڈز دیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عام آدمی ترقی کرے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مرغبانی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دس سال تک ملک میں لوٹ مار کی ہے۔ بڑی بڑی جماعت کے لیڈر صرف پیسا بنانے کیلئے سیاست میں آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان ہیں جنہوں نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے۔ عمران خان کے خلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں