مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں: شہباز شریف

اس معاملہ سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے: صدر مسلم لیگ ن کی اجلاس میں گفتگو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 20:14

مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں: شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ن کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس میں رہنماؤں سے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے تجاویز لی گئیں اور پھر ان پر تفصیلی بحث کی گئی، اجلاس میں تمام رہنماؤں کو موبائل فون باہر رکھ کر آنے کا کہا گیا تھا تاکہ معلومات فوراََ لیک نہ ہوں تاہم ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں، اس معاملہ سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید تنقید کی ہے کہ مولانا پی ٹی آئی سے تعلق کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح‌ کریں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے سوال کیا ہے کہ مولانا کا لاڑکانہ میں پاکستان تحریکِ انصاف سے اتحاد ہے اور وفاق میں وہ اختلاف کر رہے ہیں یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟ واضح رہے کہ ے یو آئی ایف نے آزادی مارچ 27اکتوبر کو کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو آئی ایف کے قافلے سہراب گوٹھ سے براستہ سپر ہائی وے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے۔حیدرآباد ڈویژن کے قافلے ایک بجے سپر ہائی وے پر آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔ میر پور خاص سے جے یو آئی ایف کی ریلیاں تین بجے نوابشاہ میں آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔جے یو آئی ایف آزادی مارچ کے شرکا 27اکتوبر کو سکھر میں رات قیام کریں گے۔ 28 اکتوبر کو لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی ریلیاں آزاد مارچ میں شامل ہوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں