برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا

شاہی جوڑا 9 بج کر 30 منٹ پر نورخان ائیربیس پہنچا، بچوں نے شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم کو گلدستے پیش کیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 21:40

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ائیربیس پر شاہی جوڑے کا استقبال کیا ہے۔ برطانوی جوڑا 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے۔ پاکستان میں شاہی جوڑا اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرے گا اور کل جوڑے کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہے۔

(جاری ہے)

 

برطانوی جوڑے کا طیارہ 9 بج کر 30منٹ پر نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا۔ برطانوی شاہی خاندان کے رکن کسی بھی جوڑے کا گزشتہ ایک عشرے سے بھی زائد عرصے میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان برطانیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلقات کا اظہار ہے ، اس دورے سے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہوگی۔ جس سے بین الاقوامی برادری کا پاکستان میں امن وامان کے حوالے اعتماد بحال ہوگا۔ 
شاہی جوڑا
شاہی جوڑا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں