قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے وفاقی دارالحکومت کو خان پور ڈیم سے پانی کی فراہمی پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی

آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے، جس پر اسپیکر کی طرف سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، چیئرمین کمیٹی آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق ہماری کمیٹی کے ممبران ہیں، ان کی موجودگی ضروری ہے،ان کے بغیر کمیٹی اجلاس ہی نہیں ہوسکتا، ارکان کمیٹی

منگل 15 اکتوبر 2019 13:21

قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے وفاقی دارالحکومت کو خان پور ڈیم سے پانی کی فراہمی پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے وفاقی دارالحکومت کو خان پور ڈیم سے پانی کی فراہمی پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔ منگل کو چیئرمین کمیٹی نواب یوسف تالپور کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس میں چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے، جس پر اسپیکر کی طرف سے کوئی ریسپانس نہیں ملا۔

رکن کمیٹی نزہت پٹھان نے کہاکہ آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق ہماری کمیٹی کے ممبران ہیں، ان کی موجودگی ضروری ہے۔ارکان کمیٹی نے کہاکہ ان کے بغیر کمیٹی اجلاس ہی نہیں ہوسکتا۔ رکن کمیٹی علی نواز اعوان نے کہاکہ آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق پہلے کمیٹی کا حصہ نہیں تھے، جیل جانے کے بعد بنے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت کو خان پور ڈیم سے پانی کی فراہمی پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی، ذیلی کمیٹی خالد حسین مگسی کی سربراہی میں بنائی گئی، علی نواز اعوان، نزہت پٹھان، مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ ممبران ہونگے۔

اجلاس کے دور ان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے زمین ایکوائر کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ ممبر واٹر واپڈا نے کہاکہ ایکنک نے 2 اکتوبر کو زمین کے نظرثانی شدہ ریٹ کی منظوری دے دی ہے، 1247 ایکٹر اگلے چھ ماہ میں واپڈا کے حوالے کر دیں گے۔ممبر واٹر واپڈانے کہاکہ زمین کی قیمت 19 ارب سے بڑھ کر 37 ارب ہو گئی ہے۔ واپڈا حکام نے کہاکہ کے پی کے حکومت اور لینڈ کلیکٹر کو کو کمیٹی ہدایت کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں