وزیر اعظم عمران خان کل (منگل ) سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

منگل 15 اکتوبر 2019 13:57

وزیر اعظم عمران خان کل (منگل ) سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے سلسلہ میں کل منگل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ اپنے حالیہ دورہ ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اورخطے کی تازہ ترین صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور قریبی تعاون کی بنیاد پر بھائی چارے کے تعلقات قائم ہیں ۔ دونوں ممالک روایتی طورپر ایک دوسرے کے مؤقف کے حامی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کا رواں سال کے دوران سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے مئی اور ستمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جبکہ سعودی ولیعہد نے فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں