(ن)لیگ نے عالمی بنک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار دیدیا

معاشی تباہی بیانات ، تقاریر اور جھوٹ کے پردوں کے پیچھے چھپائی نہیں جاسکتی ، مریم اور نگزیب

منگل 15 اکتوبر 2019 14:27

(ن)لیگ نے عالمی بنک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی بنک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار دیدیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 2001کے بعد پہلی مرتبہ غربت میں کمی کا عمل رٴْک چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عالمی بنک نے معیشت کے خوبصورت دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ کنٹینر نہیں جہاں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی تباہی بیانات ، تقاریر اور جھوٹ کے پردوں کے پیچھے چھپائی نہیں جاسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نالائق اور نااہل وزیراعظم نے کرائے کے ترجمان کو معیشت بہتر دکھانے کے لئے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ روٹی، روزگار، کاروبار، صنعت بند ہے، حکومتی ترجمان جھوٹ بول کرعوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت سیاسی، معاشی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے، ان سے بہتری کی امید خود کو دھوکہ دینا ہے۔انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت سے بجٹ خسارے اور عوام پر قرضوں کے بوجھ سے متعلق ہدف پورے نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال میں افراط زر تین فیصد سے تیرہ فیصد کی بلند سطح پر ہے اور 31 فیصد پہ برقرار رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کی شرح 2.4 اور آئندہ برس تین فیصد کی انتہائی کم ترین سطح پر رہنے سے بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں