ہم توانائی مکس میں 30فیصد قابل تجدید توانائی اضافہ کرینگے ،عمر ایوب

گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائیگا،سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر توانائی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:27

ہم توانائی مکس میں 30فیصد قابل تجدید توانائی اضافہ کرینگے ،عمر ایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہم توانائی مکس میں 30فیصد قابل تجدید توانائی اضافہ کرینگے ،گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائیگا،سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔

منگل کو عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہم توانائی مکس میں تیس فیصد قابلِ تجدید توانائی اضافہ کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔عمر ایوب نے کہاکہ ہم سعودی کمپنیوں کو تیل وگیس 40بلاکس کی بولی میں حصہ لینے کو خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہاکہ سعودی کمپنی ارمکو پاکستان میں آئل و گیس ایکسپلوریشن کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سعودیہ بلوچستان میں حبیب اللہ کوسٹل پاور اسٹیشن میں 200 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ عمر ایوب نے کہاکہ سعودی عرب کی پاک چین اقتصادی راہداری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ سعودی کمپنیاں سی پیک سے چین کی منڈی تک باآسانی رسائی پا سکتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں