سپریم کورٹ نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوے کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:27

سپریم کورٹ نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوے کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوے کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ منگل کو پیمرا کی جانب سے مزید ٹیلی ویژن چینل کے لائسنس کے اجرا کے خلاف پی بی اے کی درخواست پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آپکا کیا کیس ہے ہمیں بتائیں۔

وکیل پی بی اے نے بتایاکہ ڈسٹری بیوٹرز کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ اسی سے زائد چینل دکھا سکیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ یہ معاملہ پی بی اے کے سپرد کر دیتے ہیں۔وکیل نے کہاکہ اس معاملے میں پی بی اے متعلقہ ادارہ نہیں بلکہ پیمرا ہے۔وکیل نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پیمرا کے حلف نامے پر معاملہ نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو میرٹ پر کیڈ کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

وکیل نے کہاکہ ملک بھر میں 2200 کیبل آپریٹرز ہیں۔وکیل نے کہاکہ 80سے زائد چینلز کی صورت میں کسی بھی ٹی وی چینل کا مستقبل کیبل آپریٹرز کا محتاج ہوگا۔وکیل نے کہاکہ کیبل آپریٹرز کا موقف یہ ہے کہ وہ 106 چینل دکھا سکتے ہیںجوکہ درست نہیں۔وکیل نے کہاکہ کیبل آپریٹرز کے پاس نہ ہی ڈیجیٹل سسٹم ہے اور نہ ہی ڈی ٹی ایچ۔عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوے کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں