سی پیک کے تحت 59 کلومیٹر ہزارہ موٹروے نومبر کے اوائل تک فعال ہو جائے گی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:36

سی پیک کے تحت 59 کلومیٹر ہزارہ موٹروے نومبر کے اوائل تک فعال ہو جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت 59 کلومیٹر ہزارہ موٹروے نومبر کے اوائل تک فعال ہو جائے گی، پراجیکٹ پر37۔34ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق 59 کلومیٹر پر مشتمل ای۔

(جاری ہے)

35 موٹروے جسے ہزارہ موٹروے بھی کہا جاتا ہے نومبر کے اوائل سے فعال ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس منصوبے پر37۔34ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔چھ لائین موٹروے کے سبب اسلام آباد سے حویلیاں کی مسافت آدھے گھنٹے میں طے ہوگی اور یہ موٹروے خصوصی روڈ کے ذریعے حویلیاں پورٹ تک رسائی بھی فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں