احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور پروجکیٹ ریفرنس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:59

احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور پروجکیٹ ریفرنس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے کار کے رینٹل پاور پروجکیٹ ریفرنس کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ترک رینٹل پاور سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کی ۔شریک ملزم لئیق احمد کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا ۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنا کے باعث پیش نہ ہوئے۔عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں