اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر وکیل کے گھر چھاپے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی

منگل 15 اکتوبر 2019 16:54

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر وکیل کے گھر چھاپے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر وکیل طارق اسد کے گھر چھاپے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11نومبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ محکمانہ انکوائری کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں