وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج

عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایفیڈرین کیس میں سزایافتہ حنیف عباسی نے دائرکیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمدنے دعویٰ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اکتوبر 2019 16:50

وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا گیا،عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایفیڈرین کیس میں سزایافتہ حنیف عباسی نے دائرکیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے دعویٰ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ خارج کردیا، عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ایفیڈرین کیس میں سزایافتہ حنیف عباسی کی طرف سے دائرکیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمدنے دعویٰ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت میں مئوقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں عدالت سے سزا یافتہ ہے۔ اس لیے سزا یافتہ مجرم کسی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیسے دائر کرسکتا ہے؟عمران خان کی حنیف عباسی کے خلاف گفتگو قانونی تھی۔قانون کے مطابق گفتگو کرنے سے کسی کی ہتک عزت نہیں ہوتی۔سزا یافتہ شخص کی ضمانت ہونے سے جرم ختم نہیں ہوسکتا۔حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کیخلاف دعویٰ دھرنے کے دنوں میں 2014ء میں دائر کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں