جے یو آئی نے صرف آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے دھرنے کا لفظ میڈیا لے کر آیا ہے، احسن اقبال
پارٹی نوازشریف کی قیاد ت میں متحد ہے ، پارٹی میں دھڑے بندیوں کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے ،مولانا فضل الرحمان کی پالیسی پارٹی کے اجلاس میں مزید کچھ چیزیں سامنے آئیں گی ،(آج) مولانا فضل الرحمان لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، غیر جمہوری اور غیر آئینی راستہ اس ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو گا، انٹرویو
منگل 15 اکتوبر 2019 17:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جمہوریت ہے اور اجلاسوں کے دوران لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں جو سب کا حق ہے تاہم جب کوئی فیصلہ ہو جاتا ہے سب اس پر متفق ہوتے ہیں۔
نواز شریف نے ایک ہی خط شہباز شریف کو لکھا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی خط نہیں لکھا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی سے صدارت سے علیحدگی کی تمام خبریں غلط ہیں۔ خود جے یو آئی ف کی قیادت بھی دھرنے میں بیٹھنے کی مخالف ہے وہ آزادی مارچ کر رہے ہیں دھرنے کا لفظ تو میڈیا نے پیدا کیا ہے۔ جے یو آئی ف کے رہنما کہہ رہے ہیں دھرنے کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے یہ صرف آزادی مارچ ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کے خط پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی پالیسی پارٹی کے اجلاس میں مزید کچھ چیزیں سامنے آئیں گی اور 16 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف جمہوری طریقے سے احتجاج کے حامی ہیں اور وہ چاہتے ہیں تمام جماعتیں اس احتجاج میں شریک ہوں اور ہم منظم طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکیں جو اثر انداز بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ مکمل طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا پروگرام ہے اور دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں سے صرف تعاون مانگا گیا ہے جو آزادی مارچ میں تعاون کر رہی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم اپنے قائد نواز شریف کی ہدایت پر چلنے کے پابند ہیں اور جب ان کا فیصلہ آ گیا تو ہماری رائے ختم ہو گئی۔ حزب اختلاف کی سب جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ تحریک انصاف ملک کو بند گلی میں لے آئی ہے اور معیشت کا برا حال ہے اور اگر یہ معاملہ مزید ایک سال اسی طرح چلتا رہا تو شاید پھر پاکستان کی حکومت لینے کو کوئی تیار بھی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی راستہ اس ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو گا اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات کا سہارا لے کر نئی حکومت لائی جائے۔ اس وقت تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور بہت زیادہ بد اعتمادی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ہم اپنے احتجاج کو پر امن رکھنا چاہتے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ کوئی ٹکراؤ کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ عمران خان اپنے تمام دئیے گئے فتاویٰ پر عمل کر کے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ایک نئے اور شفاف انتخابات کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں تاکہ ملک دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہو اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض 22 اپریل کو منایا جائے گا،
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
ٹیلیوژن، سٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش 24 اپریل کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
انسداد منشیات فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 9 کارروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد ، 7 ملزمان ..
بجلی چوری روکنے کے اقدامات ،وزیر توانائی نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کا وقت مانگ لیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب