وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی شہزادہ ولیم کی اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس آمد پر برطانوی شاہی جوڑے کا پر تپاک استقبال کیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:17

وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی شہزادہ ولیم کی اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وزیر اعظم ہائوس آمد پر برطانوی شاہی جوڑے کا پر تپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ایک ظہرانہ بھی دیا۔

بعد ازاں شاہی جوڑے نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور شہزادہ ولیم کے پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری سائمن کیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہی جوڑے نے قبل ازیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی کا دورہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن سکول کی بچیوں میں گھل مل گئے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے سکول کے مختلف حصے دیکھے۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو سکول سے متعلق بریفنگ دی اور انہیں پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں