حکومت نے 400 محکمے ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہو رہی ہیں، ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈ رہا ہے، لیکن حکومت تو 400 ادارے ختم کررہی ہے۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اکتوبر 2019 18:39

حکومت نے 400 محکمے ختم کرنے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) حکومت نے 400 محکمے ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہو رہی ہیں، ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈ رہا ہے، لیکن حکومت تو 400 ادارے ختم کررہی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 70ء کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف دیکھا جائے۔

نوکریاں دیں گے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ یہ نہیں کہ ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈتا پھرے۔ حکومت تو 400 ادارے ختم کررہی ہے۔ دنیا بھر میں حکومت چھوٹی ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔ لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ حکومت کی طرف نوکریوں کیلئے نہیں دیکھا جاسکتا۔

(جاری ہے)

نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نوکریوں سے متعلق اپنے بیان کو سیاق واسباق سے ہٹ کرقرار دیا، انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ میرے بیان کو کیسے سیاق واسباق سے ہٹ کرچلایا گیا۔ میں نے کہا کہ تھا کہ نوکریاں دینا پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔حکومت کا کام نوکریوں کیلئے ماحول بنانا ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو نوکریاں مل سکیں، لیکن ہر شخص کوسرکاری نوکری تو نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے الیکشن مہم اور پارٹی منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم حکومت میں آکر ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنا کردیں گے۔پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کا پہیہ گھوم جائے گا۔ صنعتوں سے جہاں ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی وہاں ملک کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا، لیکن تحریک انصاف کی حکومت بنے ایک سال کا عرصہ ہوگیا تاحال حکومت اپنے منشور کے مطابق معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی سمت متعین نہیں کرسکی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں