دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہیں، رحمن ملک

منگل 15 اکتوبر 2019 18:55

دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہیں، رحمن ملک
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، بھارتی افواج کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں مودی کے مظالم کا نوٹس لے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہے۔سینیٹر رحمان ملک کے مطابق بوڑھوں ،بچوں اور بیماروں کو کشمیر میں ادویات تک میسر نہیں جبکہ بین الاقوامی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی تکلیف دہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں