فواد چوہدری نے نوکریوں کے حوالے سے بیان پر یوٹرن لے لیا

حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے: فاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 18:56

فواد چوہدری نے نوکریوں کے حوالے سے بیان پر یوٹرن لے لیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) فاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوکریوں کے حوالے سے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ آج انہوں نے ایک تقرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے 400 محکمے ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہو رہی ہیں، ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈ رہا ہے، لیکن حکومت تو 400 ادارے ختم کررہی ہے۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 70ء کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف دیکھا جائے۔ نوکریاں دیں گے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ یہ نہیں کہ ہرشخص سرکاری نوکری ڈھونڈتا پھرے۔ حکومت تو 400 ادارے ختم کررہی ہے۔ دنیا بھر میں حکومت چھوٹی ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔ لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا بہت ضروری ہے کہ حکومت کی طرف نوکریوں کیلئے نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔

اب انہوں نے کہا کہ حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ میرے بیان کو کیسے سیاق واسباق سے ہٹ کرچلایا گیا۔ میں نے کہا کہ تھا کہ نوکریاں دینا پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔حکومت کا کام نوکریوں کیلئے ماحول بنانا ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو نوکریاں مل سکیں، لیکن ہر شخص کوسرکاری نوکری تو نہیں دی جاسکتی۔

 
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے الیکشن مہم اور پارٹی منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہم حکومت میں آکر ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنا کردیں گے۔پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کا پہیہ گھوم جائے گا۔ صنعتوں سے جہاں ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی وہاں ملک کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا، لیکن تحریک انصاف کی حکومت بنے ایک سال کا عرصہ ہوگیا تاحال حکومت اپنے منشور کے مطابق معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی سمت متعین نہیں کرسکی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں