شاہی جوڑے کی آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے : فردوس عاشق

منگل 15 اکتوبر 2019 20:17

شاہی جوڑے کی آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے : فردوس عاشق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کی آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، وطن عزیز عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا، اس دورے سے پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہاں کے تاریخی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفرد بناتی ہے، پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں