احتساب عدالت ،اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس کی سماعت

سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی جانب سے متفرق درخواست مسترد،کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی

منگل 15 اکتوبر 2019 20:37

احتساب عدالت ،اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس ،سابق چئیرمین اوگرا توقیرصادق ودیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کچھ دستاویزات ہیں جو نیب کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیے گئے عدالت نیب کو کچھ مخصوص دستاویزات عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی درخواست مسترد کر دیی2 گواہوں کے بیانات پر جرح جاری ہے۔کیس کے دیگر ملزمان نے عدالت حاضری سے مستقل استثنا حاصل کررکھا ہیکیس میں توقیر صادق کے علاوہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے عقیل کریم ڈھیڈی بھی ملزم ہیں۔عقیل کریم ڈھیڈی نے عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل کررکھا ہے ۔نیب کی جانب سے 2013میں احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا ،توقیر صادق سمیت اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔توقیر صادق پر سی این جی لائسنسزکے اجرائ اور دیگر غیرقانونی اقدامات کے ذریعے قومی خزانے کو 82 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں