نوکریا ں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے ،یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے، فواد چوہدری

منگل 15 اکتوبر 2019 23:08

نوکریا ں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے ،یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت کی ہے کہ نوکریا ں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے ،یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔بعدازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں