وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے قازقستان کے سفیرآکن رخمت اللہ کی ملاقات

پاک قازقستان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

منگل 15 اکتوبر 2019 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے قازقستان کے سفیرآکن رخمت اللہ نے ملاقات کی جس میں پاک قازقستان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان مذہب کے رشتے میں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی بہبود کے لئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، تمام مسالک میں مکمل ہم آہنگی قائم رکھنے پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء مشائخ کونسل میں تمام مسالک کے علماء کو نمائندگی دی گئی ہے، اقلیتوں کے دس مذہبی ایام کو قومی سطح پر مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھوں کے روحانی پیشوا کے لئے کرتار پور بارڈر کھول رہے ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ کرتار پور راہدری منصوبہ خطے میں امن کے قیام کے لئے ہماری کوشش ہے۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنا انتہائی قابل تعریف اقدام ہے، پاکستان دنیا میں بطور امن کا سفیر اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نئی جہت پر لیجانے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں