میں آپکی والدہ کی بڑی مداح ہوں: شاہی جوڑے کی سکول میں آمد کے موقع پر طالبہ کی شہزادہ ولیم سے گفتگو

میں بھی اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کا بڑا فین تھا: شہزادہ ولیم اور طالبہ کی گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 19:59

میں آپکی والدہ کی بڑی مداح ہوں: شاہی جوڑے کی سکول میں آمد کے موقع پر طالبہ کی شہزادہ ولیم سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) میں آپکی والدہ کی بڑی مدح ہوں: شاہی جوڑے کی سکول میں آمد کے موقع پر طالبہ کی میں بھی اپنی والدہ کا بڑا فین تھا: شہزادہ ولیم اور طالبہ کی گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح 10بجے شاہی جوڑے نے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے۔

اس موقع پر ایک طالبہ کی شہزادہ ولیم سے گفتگو کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں طالبہ نے شہزادہ ولیم سے کہا کہ وہ انکی والدہ لیڈی ڈیانا کی بہت بڑی مدھ ہے۔ اس کے جواب میں شہزادہ ولیم نے خوش ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی اپنی والدہ کے فین تھے۔ 
اس سے قبل تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن گاڑی سے اُترے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے شہزادہ ولیم کو سیلوٹ پیش کیا جس پر شہزادہ ولیم نے سکیورٹی اہلکار سے مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکار نے کیٹ مڈلٹن کو دیکھ کر انہیں بھی سیلوٹ پیش کیا جبکہ کیٹ مڈلٹن نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا جس پر اہلکار نے کیٹ مڈلٹن سے بھی مصافحہ کیا۔ یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا گذشتہ رات نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔ نور خان ایئربیس پروفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

شاہی جوڑے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ جبکہ مہمانوں کو بچوں نے گلدستے پیش کئے گئے ۔ برطانوی شاہی جوڑے نے رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کیا۔ شاہی جوڑے نے اب سے کچھ دیر قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس کے بعد شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچا جہاں شاہی جوڑے کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔معزز مہمانوں کے اعزاز میں وزیر اعظم ظہرانہ دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں