وزیراعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط استوار ہیں، سعودی عرب اور پاکستان نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاٹویٹ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملت اسلامیہ میں اتحاد و یگانگت اور افہام و تفہیم کے داعی بن کر ابھر رہے ہیں، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط استوار ہیں، سعودی عرب اور پاکستان نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس میں سعودی قیادت سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے مزید مضبوط ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں