میرپور جاتلاں کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

-ہلال ِاحمر اسلام آباد برانچ کی جانب سے امدادی سامان کمشنر چوہدری محمد طیب کے حوالے

منگل 15 اکتوبر 2019 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ہلال ِاحمر پاکستان اسلام آباد برانچ کی جانب سے میرپور جاتلاں کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کمشنر میرپور چوہدری محمد طیب کے حوالے کردیا گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، فوم کے گدے، گھریلو استعمال کی اشیاء، ترپالیں، ہائیجین کٹس وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہلالِ احمر پاکستان نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان میرپور کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا۔

اِس سے قبل 500 گھرانوں کیلئے راشن پیکیج بھی تقسیم کیا جا چکا ہے۔زلزلہ کے فوراً بعد ہلالِ احمر کے فرسٹ ایڈرز نے ریسپانس دے کر سینکڑوں زخمیوںکو موقع پر اور بعدازاں ہسپتال میں طبّی امداد فراہم کی۔ ہلالِ احمر کی جائزہ ٹیمیں کیش امداد کیلئے سروے بھی مکمل کرچکی ہیںاور آنے والے دِنوں میں800 سے زائد متاثرہ گھرانوں میں نقد امداد بھی تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں