چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:59

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نئی انکوائری شروع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے احسن اقبال کیخلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے احسن اقبال کیخلاف پہلے بھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے۔یاد رہے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال پر الزام ہے ۔انھوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا، سابق وفاقی وزیر نے اپنے حلقے سرحد سے چند سو میٹر پر کروڑوں کا منصوبہ بنوایا، اسپورٹس سٹی نارووال پاک بھارت سرحد سے 800سو میٹر دور ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کیس میں سابق ڈی جی پی ایس بی اختر نواز اور ریاض پیرزادہ کا نام بھی شامل ہیں جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔دوسری جانب وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کیخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوگیا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو ستر ارب کا نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں