نیب نے احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دینے کی تردید کردی

احسن اقبال کے خلاف کسی نئی انکوائری کی منظوری نہیں دی گئی: قومی احتساب بیورو نے پریس رلیز جاری کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 21:18

نیب نے احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دینے کی تردید کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) نیب نے احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دینے کی تردید کردی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے پریس رلیز جاری کردی ہے جس کے مطابق احسن اقبال کے خلاف کسی نئی انکوائری کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ پریس رلیز میں بتایا گیا ہے کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف ذرائع آمدنی سے متعلق تفتیش کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 
 
 خیال رہے کہ آج صبح خبر آئی تھی کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ کہا جارہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر نئی انکوائری شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے احسن اقبال کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

لیکن اب نیب نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے پریس رلیز جاری کردی ہے۔ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پریس رلیز کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کی جانب سے ان کے اور اپوزیشن کے خلاف یہ سازش کی گئی تھی لیکن نیب نے سب سچ سچ بتادیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف پہلےب ھی نارووال اسپورٹس سٹی خوروبرد کی انکوائری جاری ہے۔

نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینئر رہنما احسن اقبال پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا، سابق وفاقی وزیر نے اپنے حلقےسرحد سے چند سو میٹر پر کروڑوں کا منصوبہ بنوایا، اسپورٹس سٹی نارووال پاک بھارت سرحد سے 800 سو میٹر دور ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں