حکومت کو ابھی پتا ہی نہیں کہ ہمارے ساتھ کتنے لوگ آرہے ہیں: مولانا عطاالرحمن

ہمارے پاس 1لاکھ تو ڈنڈا بردار فورس ہی ہے، ہم آئیں گے اور حکومت بہہ جائے گی: رہنما جمیعت علمائے اسلام (ف)

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 22:07

حکومت کو ابھی پتا ہی نہیں کہ ہمارے ساتھ کتنے لوگ آرہے ہیں: مولانا عطاالرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) جمیعت علمائے اسلام (ف) ے رہنما سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ابھی پتا ہی نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ آرہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس 1لاکھ ڈنڈا بردار فورس ہے۔ مولانا عطاالرحمن نے کہا ہے کہ ہم آئیں گے اور حکومت بہہ جائے گی۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگر پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو ہم پورا پاکستان بند کردیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے پورا پاکستان بند کرنے کی تنبیہہ کر دی۔ مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ڈنڈے سے اگر حکومت تبدیل ہوتی ہے تو بڑا آسان کام ہوتا، انصار اسلام جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ایک رجسرڈ تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

صحافی نے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان سے سوال کیا کہ یہ ڈنڈے کس کے لئے اسلام آباد لائے جارہے ہیں؟ جس کے جواب میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اپنے لئے ہیں، آپ کے لیے نہیں۔

مولانا عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ ڈنڈے سے اگر حکومت تبدیل ہوتی ہے تو بڑا آسان کام ہوتا۔ یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا۔ اس ضمن میں ایک طرف تو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے مولانا کا مارچ اور دھرنا روکنے کے لیے حکمت عملی بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنا منسوخ کرنے کے لیے نہایت اچھا ''سیاسی پیکج'' پیش کیا گیا تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نے اس پیکج کی پیشکش کو مسترد کرد یا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں