عمران خان خود ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نام بھی دے چکے ہیں

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما شاہ اویس نورانی کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اکتوبر 2019 10:45

عمران خان خود ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نام بھی دے چکے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما شاہ اویس نورانی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان خود ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نام بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ایک ہفتہ پُرانی ہے۔ شاید آپ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ حکومت تبدیل نہیں ہو گی یا اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

میں آپ کو چار روز پہلے کی ایک بات بتا دوں اور وہ یہ ہے کہ عمران خان ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بھی نام تجویز کر چکے ہیں۔ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی لے آئیں گے کیونکہ حالات اتنے بگڑ گئے ہیں۔ حکومت اس وقت دباؤ کا شکار ہے، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نے کہا کہ آپ دیکھ لیجئیے گا، ایسا ہی ہو گا۔ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے جن کا نام آیا ہے اُس کی مخالفت ایک نا اہل شخص نے بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

آپ خود تلاش کریں ، ہو سکتا ہے کہ وہ وزیر خارجہ ہی ہوں۔ جس پر میزبان نے کہا کہ عمران خان خود اپنی تبدیلی نہیں کروائیں گے یہ بات ذہن میں رکھیں جس پر شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عمران خان اگر خود آیا ہوتا تو وہ اپنی تبدیلی نہ کرواتا ، عمران خان خود تو نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی افواہ نہیں ہے بلکہ یہ آپس میں ڈسکشن ہوئی ہے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ سب سچ ہے ایسا ہوا ہے آپ خود دیکھیں گے۔

بہر حال مارچ چلے گا اور بھرپور چلے گا اور مارچ سے پہلے یہ خود مارچ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آزادی مارچ کی بات کر رہا ہوں کہ جب آزادی مارچ چلے گا تو حکومت خود بخود چلی جائے گی۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ شاہ اویس نورانی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں