حکومت تمام کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب کرانے کے لئے پرعزم ہے،

جمہوری حکومت کو بلیک میل کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی نیوز چینل سے گفتگو

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:01

حکومت تمام کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب کرانے کے لئے پرعزم ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو بلیک میل کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ملک میں بلا تفریق احتساب کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے افراد کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدھ کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو بلیک میل کرنے کی پالیسی پر خبردار کیا اور کہا کہ اس کے نتائج بہت خطرناک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کی عالمی سطح پر اجاگر اور مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں بڑی اصلاحات اور قانون سازی کی جائے گی لیکن کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد بھی جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کسی نظریہ پر مبنی نہیں ہے، عوام نے ووٹ کے ذریعے ان کی سیاست کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کئی دہائیوں تک ملک پر حکومت کی لیکن انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اور اس کے بجائے قرضوں کا بہت بڑا بوجھ عوام پر چھوڑاہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا رویہ شرمناک ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی مخلص قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام نہاد آزادی مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے نہیں بلکہ قومی خزانے کے لوٹ مار کرنے والوں کی حمایت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہر ایک پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، جے یو آئی (ف) کے سربراہ اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے ملک میں دھرنے اور الزامات کی سیاست کے ذمہ دار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ملک میں بدعنوانی کے خاتمے اور میرٹ پر مبنیجمہوریت کو فروغ دینا ہے۔علی محمد نے متنبہ کیا کہ حکومت کبھی بھی کسی سے سمجھوتہ نہیں کرے گی، جو لوگ ریاست کی رٹ کو چیلنج اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں