پاکستان کی فری زون پالیسی کے اعلان کے بعد چین گوادر میں 19پراجیکٹس کا آغاز کرے گا، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:07

پاکستان کی فری زون پالیسی کے اعلان کے بعد چین گوادر میں 19پراجیکٹس کا آغاز کرے گا، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہدای (سی پیک )کے تحت پاکستان کی فری زون پالیسی کے اعلان کے بعد چین گوادر میں19 پراجیکٹس کا آغاز کرے گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ صرف چین کو ہی منسلک نہیں کرے گا بلکہ اس سے افغانستان، سینٹرل ایشیاء بلکہ کسی حد تک روس تک بھی رابطہ سازی کے عمل کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

چین نے گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ مدد فراہم کرکے پاکستان کے دیرینہ خواب کی تعبیر کو یقینی بنایا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سپیشل اکنامک زونز پالیسی کے اعلان کے بعد چین گوادر میں 19 پراجیکٹس کا آغاز کرے گا۔ چین گوادر بندرگاہ کے انتظام و انصرام پر سالانہ 40 ملین ڈالر خرچ کررہا تھا جو اب تکمیل کے مرحلے کو پہنچنے کے بعد فعال ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں