معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا این ٹی سی ہیڈکوارٹر کا دورہ ،

کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کے سلسلے میں این ٹی سی کی جانب سے فراہم کردہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا جائزہ لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:20

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا این ٹی سی ہیڈکوارٹر کا دورہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بدھ کو این ٹی سی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کے سلسلے میں این ٹی سی کی جانب سے فراہم کیے گئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی بریگیڈئیر ریٹائرڈ وقار رشید خان نے این ٹی سی کی جانب سے فراہم کردہ آئی ٹی سی سروسز سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے کامیاب جوان پورٹل کے احسن انداز میں آپریشن کے لئے سائبر سکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ عثمان ڈار نے این ٹی سی کی اہلیت اور کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا اور وفاقی حکومت اور دیگر سرکاری اداروں کو محفوظ اور قابل بھروسا ڈیٹا فراہم کرنے کے لئے این ٹی سی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں