پبلک اکائونٹس کمیٹی کی عمل درآمد و مانیٹرنگ کے حوالے سے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس سائنس و ٹیکنالوجی کے 1999ء سے 2009ء تک کے آڈٹ اعتراضات پر پی اے سی کے فیصلوں کے مطابق عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:42

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی عمل درآمد و مانیٹرنگ کے حوالے سے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس سائنس و ٹیکنالوجی کے 1999ء سے 2009ء تک کے آڈٹ اعتراضات پر پی اے سی کے فیصلوں کے مطابق عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی عمل درآمد و مانیٹرنگ کے حوالے سے قائم ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی کے کنوینر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سائنس و ٹیکنالوجی کے 1999ء سے 2009ء تک کے آڈٹ اعتراضات پر پی اے سی کے فیصلوں کے مطابق عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

پی اے سی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 9 آڈٹ اعتراضات نمٹا دیئے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ قمری کیلنڈر کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کے لئے بھجوایا تھا، اب اس معاملہ کو وزارت مذہبی امور دیکھ رہی ہے۔ کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ نے کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا، جب تک سائنس و ٹیکنالوجی پر خطیر رقم خرچ نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی پر جی ڈی پی کا کم از کم ایک فیصد خرچ ہونا چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں