وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ہائی وولٹیج آلات تیار کرنے والی کمپنی ٹی بی ای اے کے وفد کی ملاقات ،

پاکستان کے پاور سیکٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:49

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ہائی وولٹیج آلات تیار کرنے والی کمپنی ٹی بی ای اے کے وفد کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ہائی وولٹیج آلات تیار کرنے والی کمپنی ٹی بی ای اے کے وفد نے بدھ کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کمپنی نے پاکستان کے پاور سیکٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کمپنی کو پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں