وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نوکریوں سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت ،

ملازمتوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:51

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نوکریوں سے متعلق اپنے بیان کی  وضاحت ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوکریوں سے متعلق اپنے بیان کی ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب میں ملازمتوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا، میرا مدعا یہ تھا اور آج بھی اس پر قائم ہوں کہ سرکاری ملازمتوں کی فراہمی معیشت کا مستقل حل نہیں ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے وڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف نے ایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک کروڑ 'سرکاری' نوکریاں فراہم کی جائینگی، حکومت کا کام ایسے مواقع پیدا کرنا ہیں کہ جس میں ملازمتیں پیدا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کل ملازمتوں میں حکومتی ورک فورس کا تناسب صرف 6 فیصد ہے، باقی 94 فیصد ملازمتیں پرائیویٹ سیکٹر کی ہیں، اگر ہم اس 6 فیصد کو دگنا بھی کردیں تب بھی روزگار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ اور اگر ایسا کیا بھی جائے تو معیشت کے ساتھ حکومتی ادارے بھی بیٹھ جائینگے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بیدریغ سرکاری ملازمتیں دیکر اداروں کو دیوالیہ کرنا پی پی اور ن لیگ کی حکومتوں کا وطیرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کے خلاف لوگ بھرتی کئے گئے جس کے سبب اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی اور معیشت کا نقصان ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں