قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

سید فخرامام کی عدم موجودگی کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنو گرافی ترمیمی بل پر بحث موخر کردیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:07

قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ساجد مہدی کی زیر صدارت ہوا جس میں رکن کمیٹی عثمان ترکئی نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس جس طرح اجلاس چلتے رہے اسکا ہمیں احساس ہے،قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں اراکین نہیں آتے تھے اور کمیٹیوں میں بھی یہی صورتحال ہوتی تھی۔

انہوںنے کہاکہ اس طرح کی صورتحال پہلے پہلے نہیں ہوتی تھی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عدم عملدرآمد کیا گیا ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزارت کے حکام کی جانب سے جو جواب دیا گیا حکام اس سے لاعلم ہیں, وزارت کے حکام سفارشات کے حوالے سے اراکین کمیٹی کے جوابات دینے میں ناکام رہے ،قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید فخرامام کی عدم موجودگی کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنو گرافی ترمیمی بل پر بحث موخر کر دیا گیا۔ڈی جی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنوگرافی نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ رکن کمیٹی ڈاکٹر مختار ملک نے کہاکہ جس طرح گزشتہ روز وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ادارے بند کرنے کی بات کی اس طرف نہ جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو تحقیقی سرگرمیوں کے زریعے خودمختار ادارہ بنائیں۔ قائمہ کمیٹی اراکین نے کہاکہ ادارے کی تحقیق سرگرمیوں سے اب تک کیا مالی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ اراکین کمیٹی نے کہاکہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے ادارے کی تحقیقی سرگرمیوں سے مالی فوائد بھی حاصل ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں