سپریم کورٹ، سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف زیر سماعت ریفرنس کی کارروائی روکنے کیلئے دائر

درخواستوں کی سماعت ملتوی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:26

سپریم کورٹ، سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف زیر سماعت ریفرنس کی کارروائی روکنے کیلئے دائر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف زیر سماعت ریفرنس کی کارروائی روکنے کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ایک جج کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے بدھ کو ساڑھے گیارہ بجے درخواستوں کی سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے قریبی عزیز کے انتقال کے باعث سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں