مولانا فضل الرحمن کو دھر نے کی نہیں جلسے کی اجا زت مل سکتی ہے ، شیخ رشید

دھرنا پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو قانون ضرور حرکت میں آئے گا کوئی شک میں نہ رہے دھرنے سے متعلق حتمی صورتحال 26اکتوبر کو ہی واضح ہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:36

مولانا فضل الرحمن کو دھر نے کی نہیں جلسے کی اجا زت مل سکتی ہے ، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اتنی آسا نی سے دھرنے کی اجازت نہیں ملے گی ضروری نہیں کہ دھرنا ہو جلسہ بھی ہو سکتا ہے ۔بات کرنیوالے مولانا سے بات چیت کر رہے ہیں حتمی فیصلہ نہیں ہو ا ۔ ن لیگ دو دھٹروں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئی مزاکرات نہیں کر ر ہے ھماری غلطی ہے کہ ہم نے دھرنے والوں کو لفٹ کر ائی ہے ۔

دھرنا دینے آسان کا م نہیں حکومت اتنی آسانی سے مولانا فضل الرحمن کو دھرنے کی اجازت نہیں دے گی البتہ دھرنے کے بجائے جلسہ ہو سکتان ہے ۔ بات چیت کرنیوالے مولانا صاحب سے بات چیت کر رہے ہیں تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا دھرنا پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو قانون ضرور حرکت میں آئے کوئی شک میں نہ رہے دھرنے سے متعلق حتمی صورتحال 26اکتوبر کو ہی واضح ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے کا کہنا تھا ن لیگ دو دھٹروں میں تقیسم ہو چکہ شہباز شریف تمام معاملات خوش اسلوبی اور مزاکرات کے ذریعے حل کر نے کے حامی ہیں شہباز شریف نے اداروں کے ساتھ ہمیشہ صلح کی پالیسی اپنائی ہے جبکہ نواز شریف دھرنے کے حمایتی اور محاز آرائی پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ دھرنے میں گئی تو اسکی قیمت اپوزیشن کو ادا کرنا ہو گی ن لیگ کے دھرنے سے متعلق کوئی فائنل ایجینڈا نہیں ہے۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں