نیدرلینڈز کے سفیر ولیم واٹر پلوم کی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ،پیشہ وارانہ امور پر گفتگو

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:45

نیدرلینڈز کے سفیر ولیم واٹر پلوم کی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ،پیشہ وارانہ امور پر گفتگو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) نیدرلینڈز کے سفیر ولیم واٹر پلوم نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ نیدرلینڈز کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں