عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں: فردوس عاشق اعوان کا احسن اقبال کو مشورہ

لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں: مشیرِ اطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 21:32

عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں  صلح کروائیں: فردوس عاشق اعوان کا احسن اقبال کو مشورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 اکتوبر2019ء) مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے احسن اقبال کو مشورہ دیا ہے کہ عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں اس لیے احسن اقبال صاحب! عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاہے کہ امت مسلمہ کا باہمی اتحاد و اتفاق خطے میں امن اور معاشی استحکام کا ضامن ہے،مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ اور تنازعہ کے پرامن طریقے سے حل پر زور دیا،وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایران کے بعد سعودی قیادت کا خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے وزیراعظم پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہانہ عمران خان کو بطور رہبرِ امت مسلمہ ممتاز کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں