احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی آفسیر نے عدالت کو بتایا کہ نیب ریکارڈ کے مطابق اسحاق ڈار نے 15پراپرٹیز فروخت کیں،اسحق ڈار کی جائیدادیں شریک ملزمان منصور رضا اور نعیم محمود کو ٹرانسفر نہیں ہوئیں ،آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی قاضی مصباح تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں