مجھے گرفتار کر لیا جائے۔۔۔ مولانا فضل الرحمن نے حکومت خفیہ پیغام پہنچا دیا

مولانافضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں درمیانے راستے کہ تحت گرفتار کر لیا جائے۔ فیصل واوڈا کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 10:50

مجھے گرفتار کر لیا جائے۔۔۔ مولانا  فضل الرحمن نے حکومت خفیہ پیغام پہنچا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن چاہتے ہیں کہ انہیں درمیانے راستے سے گرفتار کر لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں ایک درمیانہ راستے کے تحت گرفتار کر لیا جائے،باقی سب وہ جو کر رہے ہیں وہ محض سب دکھاوا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت آپکو گرفتار نہیں کرے گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ ہم مولانا اور ان کے کارکنان کو بریانی، حلوہ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ہم ان کو ایسا بٹھائیں گے ان کا اٹھنے کا دل نہیں کرے گا۔جب کہ دوسری جانب حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ روز ہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاش اعوان کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،ہم ایک سیاسی جماعت ہیں ہمارا رویہ جمہوری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پرویز خٹک صاحب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی رویے اپنانے چاہیئں، مولانا فضل الرحمٰن کی کسی سیاسی بات میں وزن ہوا تو ہم سننے کو تیار ہوں گے اور اگر کوئی معقول راستہ نکل سکتا ہے تو ہم وہ راستہ نکالنے کو ترجیح دیں گے، یہ اس لیے نہیں کہ ہمیں کسی قسم کا خوف ہے، اگر کسی کو غلط فہمی ہو کہ ہمیں کوئی خوف ہے تو ایسا نہیں ہے،دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ہمارا 126 دنوں کا تجربہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں