شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا معاملہ ،

عدالت نے جیل حکام سے دونوں درخواستوں پر کل جواب طلب کرلیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:41

شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دور ان جیل حکام سے دونوں درخواستوں پر (آج) جمعہ کو جواب طلب کرلیا ۔جمعرات کو درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔سعدیہ عباسی اور بیرسٹر ظفراللہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ وکلا کو شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا الگ وقت نہیں دیا جاتا۔ وکیل صفائی ظفر اللہ خان نے کہاکہ فیملی کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے، عدالت فیملی سے الگ ملاقات کا حکم دے۔ وکیل صفائی نے کہاکہ عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ گیا تھا،لیکن میڈیکل رپورٹ ہمیں نہیں ملی، ڈاکٹرز نے شاہد خاقان عباسی کو 2 سرجریز کا بتایا ہے۔

(جاری ہے)

4 پوائنٹس جیل میں لیپ ٹاپ میڈیکل رپورٹ اور دیگر سہولیات سے متعلق جیل حکام کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا جا سکا۔

وکیل صفائی نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو آرمڈ گاڑی پر لایا جاتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے کسی دہشتگرد کو لایا جا رہا ہو۔جج نے کہاکہ سیکورٹی کے پیش نظر لایا جاتا ہو گا۔وکیل صفائی نے کہاکہ شریف آدمی ہے انہیں سیکیورٹی کی کیا ضرورت ہے۔ وکیل صفائی نے کہاکہ گزارش ہے شاہد خاقان عباسی کی طبعیت بھی ٹھیک ہیں تو بہتر گاڑی میں لانے کا حکم دیا جا ئے ۔عدالت نے جیل حکام سے دونوں درخواستوں پر جمعہ کو جواب طلب کر لیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں