احتساب عدالت نے جیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیدیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:41

احتساب عدالت نے جیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے ایل این جی سکینڈل کیس میں جیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دور ان سماعت وکیل صفائی کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

وکیل صفائی نے کہاکہ مفتاح اسماعیل عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ۔عدالت نے جیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے کہاکہ عدالت فیملی ممبرز کو جیل میں مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اجازت دے، جیل میں مفتاح اسماعیل کو ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کرے۔نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا اور کہاکہ جب ملزم کو بیٹر کلاس فراہم کر دی گئی ہے تو جیل حکام زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بیٹر کلاس ملنے کے بعد سہولیات فراہم کر دی گئیں ہوں گی ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ جیل قانون کے مطابق جو سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں اس کی اجازت دی جائے۔عدالت نے جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہاکہ ملاقات کیلئے جیل حکام دن کا تعین کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں