الیکشن کمیشن نے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:41

الیکشن کمیشن نے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن نے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔ وزیراعلی سندھ پر این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ حلیم عادل شیخ نے سعید غنی سمیت دیگر وزراء کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر رکھی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔حلیم عادل شیخ کی جانب سے کوئی بھی پیروی کیلئے پیش نہ ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں