جی ایٹ اور جی سیون کو ملانے کیلئے انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:58

جی ایٹ اور جی سیون کو ملانے کیلئے انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جی ایٹ اور جی سیون کو ملانے کیلئے انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی ۔ جمعرات کو وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے جی سیون ون میں انڈر پاس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد خوبصورت شہر ہے لیکن یہاں کی آبادی بڑھ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے دارالحکومت بریسبن کا نقشہ جس آرکیٹیکٹ نے تیار کیا تھا اسی نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان بنایا۔

انہوںنے کہاکہ آج دو جیو کو ملانے جا رہے ہیں جو نیکی کا کام ہے۔انہوںنے کہاکہ جی ایٹ اور جی سیون کو ملانے کیلئے انڈر پاس بنایا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی، جی ایٹ اور جی سیون کے مابین تعمیر خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں